دبئی: شیخ محمد بن زید روڈ کی مرمت کا کام شروع

ہفتہ 18 جون 2016 15:13

دبئی: شیخ محمد بن زید روڈ کی مرمت کا کام شروع

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جون 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے) کے مطابق شارجہ سے منسلک شیخ محمد بن زید روڈ کو مرمت کی غرض سے مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیئے بند کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے کے مطابق شیخ زید روڈ کی پہلی اور دوسری لین ” lane“ 16 جون سے ہر ہفتے میں جمعرات رات دس بجے سے لیکر ہفتہ صبح دس بجے تک بند رہا کریگی ۔ آرٹی اے کے ترجمان کے مطابق انہوں نے شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لیئے متعدد اقدامات کر لیئے ہیں ۔ ابتدائی فیز میں عریبین علاقے اور گلوبل ویلج کے ساتھ ساتھ کام ہو گا۔ جبکہ فیز2میں گلوبل ویلج کے خارجی راسطوں پر کام مکمل کیاجائے گا۔ آخری فیز میں عریبین سٹی کے خارجی راسطے سے العین روڈ کے ساتھ کام مکمل کیا جائے گا۔

دبئی: شیخ محمد بن زید روڈ کی مرمت کا کام شروع