قائد کے احکامات مسترد ، کارکنوں نے مال روڈ گندگی سے بھر گیا ، صفائی کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی

عوامی تحریک کا دھرنا سحری کے وقت ختم ہو گیا ،مال روڈ کو غلاظت سے بھر دیا ، کئی گھنٹے بعد 15من کوڑا اٹھا لیا گیا

ہفتہ 18 جون 2016 14:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا تو سحری کے وقت ختم ہوگیا لیکن مال روڈ گندگی سے بھر گیا ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملے نے پندرہ من کچرا اٹھایا ، مال روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے کارکنوں نے اپنے قائد کی بات نہ مانی ، مال روڈ پر ڈھیروں ڈھیر کچرا پھینک گئے ۔

خاکروبوں کو صفائی کرنے میں کئی گھنٹے لگ گئے ۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کا دھرنا سحری کے بعد ختم ہوگیا ۔ دھرنے کے شرکا ء جاتے جاتے بچا ہوا کھانا ، خالی پلیٹیں اور بوتلیں چھوڑ گئے ۔ مال روڈ کچرا گھر بن کرر ہ گیا ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ صبح چار بجے دھرنے کی جگہ پہنچا اور صفائی شروع کردی ۔ 15خاکروبوں نے چار گاڑیوں کے ذریعے کئی گھنٹے لگا کر پندرہ من کچرا اٹھایا ۔ دھرنے والے کرسیاں اور کنٹینر بھی وہیں چھوڑ گئے جسے انتظامیہ کو ہی اٹھانا پڑا ۔ جس کے بعد مال روڈ صاف ہوا اور اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔