امریکا کی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد”نیٹو“ کا اہم رکن جرمنی بغاوت پر اتر آیا
میاں محمد ندیم ہفتہ 18 جون 2016 14:23
برلن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18جون۔2016ء) امریکا کی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد”نیٹو“ کا اہم رکن جرمنی بغاوت پر اتر آیا ہے اور جرمن وزیرِ خارجہ فرینک والٹر نے مشرقی یورپ میں نیٹو کی فوجی مشقوں پر تنقید کرتے ہوئے نیٹو پر ’جنگ کو ہوا دینے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔فرینک والٹر کے مطابق نیٹو کی جانب سے رواں ماہ کی جانے والی فوجی دستوں کی نقل و حرکت علاقائی سلامتی کے لیے نقصان دہ تھی اور اس سے روس کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا تھا۔
جرمن وزیرِ خارجہ نے نیٹو پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ فوجی مشقوں کو مزید بات چیت اور تعاون کے ساتھ تبدیل کرے۔فرینک والٹر کا کہنا تھا کہ جو بھی اس بات پر یقین کرتا ہے کہ مشرقی سرحد پر ٹینکوں کی علامتی پریڈ سلامتی لائے گی وہ غلطی پر ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا ہمیں یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پرانی محاذ آرائی کی تجدید کے لیے بہانے نہیں بنانے چاہییں۔
ان فوجی مشقوں کا مقصد نیٹو کو پیش آنے والے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔روس نے بار بار کہا ہے کہ نیٹو افواج کا اس کی سرحدوں کے قریب اکھٹا ہونا اس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔خیال رہے کہ نیٹو نے سات جون کو پولینڈ پر ایک منصوعی روسی حملے کا آغاز کیا تھا۔دو ہفتوں تک جاری رہنے والی ان فوجی مشقوں میں تقریباً 31,000 فوجیوں نے حصہ لیا جن میں 14,000 امریکی، 12,000 پولینڈ اور 1,000 برطانوی فوجی شامل تھے۔ان مشقوں میں درجنوں جنگی جہازوں، بحری جہازوں کے علاوہ 3,000 دوسری گاڑیاں بھی شامل تھیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.