طاہر القادری کے دھرنے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ، سینیٹر حافظ حمد اللہ

ہفتہ 18 جون 2016 14:15

اسلام آباد ۔ 18جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ طاہر القادری کے دھرنے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے دھرنوں سے کچھ نہیں ہوگا وہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلانے نہیں بلکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پاکستانی عوام سے خیرات ، صدقات اور زکوة جمع کرنے کیلئے آئے ہیں ۔ پاکستانی بھی رمضان المبارک میں صدقات ، زکوة دل کھول کر دیتے ہیں اس لیے اس مہینے کا چناؤ کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت باتوں سے نہیں جائیگی تاہم اسے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :