Live Updates

قومی کرکٹ ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کر ے گی،شفقت محمود

ہفتہ 18 جون 2016 14:15

اسلام آباد ۔ 18جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے توقع ظاہر کی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کر ے گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وہ بجٹ 2016-17ء پر تجاویز دے رہے تھے تو اس دوران اراکین خوب ڈیسک بجا کر انہیں داد دیتے رہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم چھ سال کے بعد برطانیہ میں کھیلنے کیلئے جا رہی ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم پر متعدد بار الزامات لگے اسی حوالے سے کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کو کھلاڑیوں کو تربیت دینی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا کا مقابلہ کرنے کیلئے میڈیا ایڈوائزر رکھنا بہت ضروری ہے جو ٹیم کا دفاع کرے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات