Live Updates

طاہر القادری ماڈل ٹاؤن واقعہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں ، عمران خان پاکستان دوست پالیسوں کی مخالفت کرتے رہتے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ نون متحد ہے

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 جون 2016 14:15

اسلام آباد ۔ 18جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ طاہر القادری ماڈل ٹاؤن واقعہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں ، عمران خان پاکستان دوست پالیسوں کی مخالفت کرتے رہتے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ نون متحد ہے ۔ ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پر طاہر القادری کے دھرنٰے کا کوئی اثر نہیں پڑتا ،وہ ایک سال بعد پاکستان آ جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

۔ انہوں نے کہاکہ طاہر القادری ماڈل ٹاؤن واقعہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر رہتے ہیں ، ملک دوست پالیسوں کی مخالفت کرنا ان کا مقصد ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون متحد ہے ۔قومی اسمبلی میں کورم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ممبران عبادت میں مصروف رہتے ہیں اسلئے بعض اوقات کورم کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات