مکہ: 1000سے زائد بوائے سکاؤٹس حرم مکی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں : شاکر رادن

ہفتہ 18 جون 2016 14:14

مکہ: 1000سے زائد بوائے سکاؤٹس حرم مکی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ..

مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جون 2016ء): سعودی عرب کی بوائے سکاؤٹ تنظیم کیسپر وائزر شاکر رادن نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں اس سال عمرہ زائرین کی خدمات کے لیے 1000سے زائد بوائے سکاؤٹس تعینات کیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے رمضان المبارک کے پہلے ہی دن سے ان تمام سکاؤٹس نے اپنی خدمات عمرہ زائرین کے لیئے وقف کر دیں ہیں۔

(جاری ہے)

بوائے سکاوٹ سنٹر کے سپر وائزر شاکر رادن نے مزید کہا کہ بوائے سکاؤٹ کا سنٹر دوسری حکومتی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ 180سے زائد بوائے سکاؤٹس اور ان کے لیڈر پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ اور بیشتر سکاؤٹس حرم کے داخلی دروازوں اور رش والی جگہوں پر تعینات کیئے گئے ہیں تا کہ عمرہ زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔