قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی

ہفتہ 18 جون 2016 14:10

اسلام آباد ۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء ) قومی اسمبلی میں کورم کا مسئلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جب تحریک انصاف کی جانب سے نشاندہی پر کورم پورا نہ نکلا اور اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی۔ سپیکر نے گنتی کا حکم دیا۔ مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلنے پر سپیکر نے اجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کردی۔ کورم پورا ہونے پر اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :