خوابوں کی تعبیر کسی بھی عمر میں ممکن ہے‘ 60 سالہ ’ماڈل‘ کا پیغام

ہفتہ 18 جون 2016 13:54

خوابوں کی تعبیر کسی بھی عمر میں ممکن ہے‘ 60 سالہ ’ماڈل‘ کا پیغام

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء)کہا جاتا ہے کہ عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، دل جوان ہونا چاہیئے۔ بعض لوگ بڑھاپے میں جوانوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں جبکہ بعض بھری جوانی میں ہی مردہ دل ہوجاتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ’دنیا کیا کہے گی‘ کے خوف کو دل سے نکالیں، اس کے بعد بھول جائیں کہ کیا یہ کام آپ کی عمر سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

اگر آپ اپنی کوئی خواہش یہ سوچ کر دل میں دبائے بیٹھے ہیں کہ اس عمر میں یہ کام۔۔ دنیا کیا کہے گی!! تو پھر یقیناً آپ کو اس ’عمر رسیدہ ماڈل‘ سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔پیرس کا رہائشی 60 سالہ فلپ ڈماس اب جا کر اپنے شوق کی تکمیل کر پایا اور 60 سال کی عمر میں ماڈل بن گیا۔اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد فلپ نے گھر نہ بیٹھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کئی ماڈل ایجنسیوں میں اپلائی کردیا کہ وہ اسے ’سینیئر ماڈل‘ کی حیثیت سے رکھ لیں۔