ارجن نے ہرشوردھن کو اہم مشورے دے ڈالا

ہفتہ 18 جون 2016 13:50

ارجن نے ہرشوردھن کو اہم مشورے دے ڈالا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے اپنے چچا زاد بھائی ہرش وردھن کپور کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک ایسی صلاح دی ہے جو ان کے کافی کام آ سکتی ہے۔انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور جلد ہی بالی ووڈ میں راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم ”مرجیا“ سے شروعات کرنے والے ہیں۔ہرش وردھن کے خاندان کے زیادہ تر لوگ پہلے سے ہی ہندی فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔

ایسے میں انہیں پہلے سے پہلے ہی مشورے ملنے شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ”مرجیا“ کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز ہوا جس میں ہرش وردھن کو کافی سراہا گیاہے۔ارجن کپور نے ہرش وردھن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک ایسا مشورہ دیا ہے جو ان کے کافی کام آ سکتاہے۔ارجن کپور نے کہا ”ہرش وردھن کو یہ مان لینا چاہیے کہ وہ انیل کپور کے بیٹے ہیں، لہذا میڈیا ان سے توقع کرے گی کہ وہ بھی ویسے ہی نظر آئیں۔ان کی بھی اپنی ایک پروفائل ہے لیکن انہیں یہ بھی نہیں بھولنا ہوگا کہ وہ ایک اداکار کے بیٹے ہیں۔اب انہیں اپنی پروفائل اور کامیابی کے بارے میں نہیں سوچنا چاہئے۔آخر کار انہیں یہ سب مل ہی جائے گا۔