دبئی:خواتین ایامِ مخصوصہ کے روزے رمضان المبارک سے پہلے نہیں رکھ سکتیں

ہفتہ 18 جون 2016 13:46

دبئی:خواتین ایامِ مخصوصہ کے روزے رمضان المبارک سے پہلے نہیں رکھ سکتیں

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جون 2016ء):دبئی اسلامک افئیرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈپارٹمنٹ کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ خواتین ایامِ مخصوصہ چھوڑے جانے والے روزے رمضان المبارک سے پہلے نہیں رکھ سکتیں۔ایڈوانس میں رکھے گئے روزے کسی بھی طرح جائز نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ چھوڑے گئے روزوں کے حساب سے ہی اتنے روزے رکھنا ہو تے ہیں اور ان کا جو وقت مقرر ہے اس کے بعد ہی روزے رکھ سکتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عبادات جیسے نماز، روزہ ، زکواة، اور حج ایسی عبادات ہیں جن کا وقت ِ مقررہ پر کرنا ہی بہترہوتا ہے۔ اسلیئے ایامِ مخصوصہ کے روزے ایڈوانس میں نہیں رکھے جا سکتے۔ البتہ چھوڑے گئے روزے بعد میں رکھنا ضروری ہے.