مادھوری ڈکشٹ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد2ملین ہو گئی

ہفتہ 18 جون 2016 13:38

مادھوری ڈکشٹ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد2ملین ہو گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) ہندی سینما انڈسٹری پر نوے کی دھائی میں دھوم مچانے والی شوخ و چنچل اداکارہ مادھوری ڈکشت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 2ملین ہو گئی ہے۔ 49 سالہ اداکارہ نے موبائل فوٹو شیئرنگ سروس پر اپنی شیئر کردہ پوسٹ میں پرستاروں کی بے لوث محبت کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے چاہنے والوں کی بیحد مشکور ہیں جن کی بدولت انھیں موجودہ مقام حاصل ہوا۔واضح رہے مادھوری سماجی روابط کی سائٹس پر ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنی فلمی اور نجی سرگرمیوں کے متعلق معلومات اپنے پرستاروں کے ساتھ گاہے بگاہے شیئر کرتی رہتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انکے پرستاروں کی تعداد2ملین ہو گئی ہے

متعلقہ عنوان :