عامر خان نے ہار مان لی،سلمان خان کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف

ہفتہ 18 جون 2016 13:38

عامر خان نے ہار مان لی،سلمان خان کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) بولی ووڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے شہرت رکھنے والے سپر سٹار عامر خان کی جانب سے حال ہی میں اپنے ہم عصر دوست سلمان خان کی نئی آنے والی فلم سلطان کو چیلنج کیا گیا تھا۔لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ عامر خان نے سلطان کو دنگل کا چیلنج دے کر ہار مان لی ہے، کہتے ہیں سلمان جیسا باڈی بلڈر کوئی نہیں وہ تو خود سلمان کے سب سے بڑے فین ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے دونوں ستارے اپنی اپنی نئی آنے والی فلموں میں پہلوان کے روپ میں نظر آئیں گے۔ اب دونوں میں سے کون بہتر پہلوان بنتا ہے اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا۔عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باڈی بلڈنگ میں’ ’سلطان‘ ‘جیسا کوئی نہیں، میں نے ”دنگل“ میں اس جیسی باڈی بنانے کی کوشش کی ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا میری باڈی اس جیسی ہے، میں ہمیشہ سے سلمان خان کا فین ہوں، کیوں کہ وہ ہی انڈسٹری کا اوریجنل باڈی بلڈر اورہینڈسم اداکار ہے۔

متعلقہ عنوان :