برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کی برطانوی رکن پارلیمنٹ جوکاکس کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

ہفتہ 18 جون 2016 13:26

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے برطانوی رکن پارلیمنٹ جوکاکس کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جوکاکس کا قتل نہ صرف لیبر پارٹی بلکہ پورے برطانیہ کیلئے عظیم نقصان ہے اور انہیں انکے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔