وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی سی ٹی فار گرلز منصوبے کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے 150 مراکز قائم کرے گی

ہفتہ 18 جون 2016 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی سی ٹی فار گرلز منصوبے کے تحت پاکستان بیت المال میں خواتین کو بااختیار بنانے کے 150 مراکز قائم کریگی۔ اس مراکز میں کمپیوٹر لیب اور براڈ بینڈ انفراسٹرکچر سمیت جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان سنٹرز میں پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی ہزاروں نوجوان لڑکیوں کو مائیکرو سافٹ پروگراموں کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سول سوسائٹی کی شمولیت سے خواتین کو مناسب ماحول اور مالی خود مختاری فراہم کرکے بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ ہم اپنی سماجی ذمہ داری پوری کرنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عابد وحید شیخ نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مراکز کی تزین و آرائش کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے خواتین کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :