ججز تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 21جون کو منعقد ہوگا

ہفتہ 18 جون 2016 13:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء)ججز تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 21جون کو منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 6جون کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت ہونیوالے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی سفارشات پر غور کرے گی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم کور ٹ میں جج تعینات کرنے اور سینئر جسٹس سید منصور علی شاہ کو چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ بنانے کے معاملات زیر بحث آئے تھے ۔

ججز پارلیمانی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی کارروائی کا جائزہ لینے کے بعد سفارشات وزیر اعظم کو ارسال کرے گی جو اسے صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی طرف سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔