فلم ”اڑتا پنجاب“ میں کمال اداکاری پر عالیہ قومی ایوارڈ کی مستحق ہے،شاہد کپور

ہفتہ 18 جون 2016 12:50

فلم ”اڑتا پنجاب“ میں کمال اداکاری پر عالیہ قومی ایوارڈ کی مستحق ہے،شاہد ..

ممبئی۔ 18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم اڑتا پنجاب میں جس کمال کی اداکاری کی ہے وہ پر انہیں قومی ایوارڈ ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک تقریب میں شاہد کپور سے جب یہ پوچھا گیا کی کیا وہ اس فلم پر اس مرتبہ پھر نیشنل ایوارڈ کی امید رکھتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا گو کہ فلم میں میرا کردار انتہائی پیچیدہ اور ناپسندیدہ ہے لیکن پرستاروں نے اس کو بھی پسند کیا یہی بہت ہے تاہم شاہد نے کہا کہ قومی ایوارڈ کی حقدار عالیہ بھٹ ضرور ہے جس نے اس فلم میں کمال اداکاری کی ہے۔فلم اڑتا پنجاب میں عالیہ نے ایک بہاری لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو ہاکی کی کھلاڑی ہوتی ہے۔