اندرا پردیش میں ڈراوٴنی فلم دیکھتے 65 سالہ شخص خوف کے مارے چل بسا

ہفتہ 18 جون 2016 12:25

اندرا پردیش میں ڈراوٴنی فلم دیکھتے 65 سالہ شخص خوف کے مارے چل بسا

تامل ناڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) بھارتی ریاست اندرا پردیش کے مقامی سنیما میں ڈراوٴنی فلم دیکھتے ہوئے 65 سالہ شخص خوف کے مارے چل بسا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اندرا پردیش کے مقامی سینماء میں رات کے شو کے دوران ڈراوٴنی فلم ’دا کونجیورنگ 2‘ کے خوفناک مناظر دیکھتے ہوئے 65 سالہ شخص کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک شخص کی لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اس کا دوست لاش لے کر فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔