معلوم نہیں لوگوں کو میرا اور شاہد کا ایک ساتھ کام کرنا عجیب کیوں لگ رہا ہے، کرینہ کپور

ہفتہ 18 جون 2016 12:13

معلوم نہیں لوگوں کو میرا اور شاہد کا ایک ساتھ کام کرنا عجیب کیوں لگ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ فلم اڑتا پنجاب کا سکرپٹ مجھے بہت اچھا لگا ہے جس کو پڑھتے ہی فلم سائن کرلی تھی لیکن مجھے پتا نہیں تھا کہ فلم میں شاہد کپور کو کاسٹ کیا جاچکا تھا، فلم کی تشہیری تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ ہم دونوں نے فلم میں پروفیشنلز کی طرح کام کیا ہے ، مجھے نہیں معلوم لوگوں کو ہمارا ساتھ کام کرنا عجیب کیوں لگ رہا ہے؟ ،صحافی نے کرینہ سے سوال پوچھا کہ آپ کے شوہر سیف علی خان کو آپ کا شاہد کیساتھ کام کرنا کیسا لگا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ دونوں 12 سال کے بچے نہیں ہیں‘، دونوں بہت سمجھدار ہیں اور جانتے ہیں کہ ایک دوسرے کیساتھ کیسا سلوک کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :