ہالی ووڈ کامیڈی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’اسٹورکس ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

ہفتہ 18 جون 2016 12:13

ہالی ووڈ کامیڈی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’اسٹورکس ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’اسٹورکس‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارنکولس سٹولر اور ڈوگسویٹ لینڈ کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی کہانی اس خیالی داستان پر مبنی ہے جس میں اکثر ماں باپ بچوں کو انکے ننھے بھائی یا بہن کی آمد کی خبر اس انداز میں دیتے دِکھائی دیتے ہیں کہ ان کے یہاں یہ نیا مہمان آسمان سے ایک بہت بڑا پرندہ اپنی چونچ میں اْٹھا کر لایا ہے۔

(جاری ہے)

دلچسپ کہانی کی منظر کشی کرتی کامیڈی فلم میں یہ سارس نما بڑا پرندہ بچوں کو ان کے ماں باپ تک پہنچانے کے نت نئے طریقے بتا رہا ہے اور قدیم انداز میں بچوں کو چونچ میں لے کر ماں باپ تک پہنچانے میں تبدیلی لاکر ذرا مختلف انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔بریڈ لیوس اور نکولس اسٹولر کی پروڈیوس کردہ فلم کے مختلف آوازوں کیلئے ڈائیلاگ ہالی ووڈ اداکار کیسلے گرامر، اینڈی سیم برگ،کیگن مشیل اورجارڈن پیلے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔وارنر اینیمیشن گروپ کی تیار کردہ تھری ڈی کامیڈی اینیمیٹیڈ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت رواں سال 23ستمبر کو امریکی جبکہ 14اکتوبر کو برطانوی سینماء گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔