کراچی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، القاعدہ کے 3 دہشت گردوں سمیت 15ملزمان گرفتار،بارودی مواد اور اسلحہ برآمد
ہفتہ 18 جون 2016 11:52
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کر کے القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں سمیت 15ملزمان کو گرفتار کر کے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں عبدالسمیع خان، مظہرالسلام اور سہل اختر کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ پولیس نے جیکسن کے علاقے میں کاروائی کر کے تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے)
گرفتار ملزمان سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔
ماڈل کالونی میں پولیس نے کاروائی کر کے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ 8 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ لیاری کلاکوٹ سے پولیس نے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ نیوٹاوٴن پولیس نے چھاپہ مار کاروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گلستان جوھر بلاک 19 میں رینجرز نے رات گئے سرچ آپریشن کے دوران تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ زیرحراست ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.