جھل مگسی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید،ایک زخمی

ہفتہ 18 جون 2016 11:50

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جھل مگسی کے علاقے میرپور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا، جبکہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید اور زخمی اہلکار کوہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :