قصور، گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون دم توڑ گئی

ہفتہ 18 جون 2016 11:45

قصور۔18 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون۔2016ء)تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ پرانی سبزی منڈی قصورمیں چند روز قبل گھریلو لڑائی جھگڑاکی بناء پر سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی نادیہ بی بی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

قتل گڑھی قصورمیں پانچ روز قبل نادیہ بی بی کو اسکے خاوندمحمدسلیم نے بہن نجمہ بی بی اور والدہ سکینہ بی بی کیساتھ مل کر تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے نادیہ بی بی بری طرح جھلس گئی جسے علاج کیلئے جناح ہسپتال لاہور داخل کروایاگیا تاہم گزشتہ روز نادیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

تھا نہ بی ڈویژن پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نادیہ کی نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی ۔ یاد رہے کہ پولیس نے نادیہ بی بی کے والدکی درخواست پر مقدمہ درج کرکے اسکے خاوندسلیم اور اسکی بہن کو وقوعہ کے روزہی حراست میں لے لیاتھا تاہم نادیہ کے خاوندملزم محمد سلیم نے موقف اختیارکیا ہے کہ نادیہ بی بی نے گھریلو جھگڑے کی بناء پر خودکشی کی ہے۔