Live Updates

جھوٹ اور الزام تراشی پی ٹی آئی کا منشور ہے، میاں وسیم اخترشیخ

ہفتہ 18 جون 2016 11:43

قصور۔18 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون۔2016ء) ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے کہا ہے کہ عمران خان شکست کھاچکے ہیں اسلئے اب اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ‘عوام نے ان کی سیاست مستردکردی ہے‘ جھوٹ اور الزام تراشی پی ٹی آئی کا منشور ہے اس کی قیادت غلط اعدادوشمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے‘ پی ٹی آئی کے لیڈراسمبلی میں بھی جھوٹ بولنے سے بازنہیں آتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر مسلم لیگی ورکروں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دراصل مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی ایجنڈے سے گھبراچکی ہے اور عوامی خدمت سے مسلم لیگ (ن)کامقابلہ کرنے کی بجائے الزام درالزام سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا گٹھ جوڑ دومنفی قوتوں کا ملاپ ہے جن کی نہ سیاست عوام دوست ہے اورنہ ہی ان کا ایجنڈاملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :