میانوالی میں پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 18 جون 2016 09:24

میانوالی میں پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جون۔2016ء)میانوالی کے علاقے ہیڈ پکا کے مقام پر بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق طیارے نے حادثے کے مقام سے تقریباً 6 کلومیٹر پر قائم ایئر بیس سے اڑان بھری تھی۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔