برطانوی نانی اماں نے گوگل کو اتنی عزت دی کہ گوگل کے ساتھ ساتھ سارا انٹرنیٹ تڑپ گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 جون 2016 02:02

برطانوی نانی اماں نے گوگل کو اتنی عزت دی کہ  گوگل کے ساتھ ساتھ سارا انٹرنیٹ ..

انٹرنیٹ اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر ایسے بہت سے لوگ ہونگے جو دوسروں کو شائستگی سے پکارتے ہونگے لیکن ایک برطانوی نانی اماں نے تو کمال کر دیا۔ اس نے گوگل سرچ انجن سے اتنے پیار کے ساتھ درخواست کی کہ شاید گوگل کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے ہونگے۔
ٹوئٹر صارف بین جون نے ایک کمپیوٹر کی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں گوگل کی سرچ سکرین دکھائی گئ ہے۔

بین نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جب اس نے اپنی نانی کا کمپیوٹر دیکھا تو حیران رہ گیا۔ اس کی نانی تمام سرچ کمانڈز کے ساتھ مہربانی اور شکریہ کے الفاظ استعمال کرتی ہے۔بین کی نانی کو گوگل نے کچھ رومن اعداد کو ترجمہ کرانا تھا، نانی نے سرچ کچھ اس طرح کی کہ پلیز ان رومن اعداد کا ترجمہ کردیں، تھینک یو.
گوگل کی ٹیم نے ان بوڑھی خاتون کے لیے ٹوئٹ کیا، جس میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں اربوں سرچزہوتی ہیں،آپ کی سرچ نے ہمیں مسکراہٹ دی ہے۔

(جاری ہے)

گوگل یوکے کی ٹیم نے نانی کو یہ بھی کہا کہ شکریہ کی ضرورت نہیں۔
بعد میں جب بین نے اپنی نانی سے سرچ میں پلیز اور تھینک یو استعمال کرنے کی وجہ پوچھی تو نانی نے بتایا کہ وہ اسے اصول سمجھتی ہے۔
بین کی شیئر کی ہوئی تصویر کو 17ہزار بار ری ٹوئٹ اور 26ہزار افراد نے لائک کیا ہے۔
نانی اماں کے اس رویے سے پتہ چلتا ہے کہ بدکلامی اور بدزبانی کے لیے کوئی بہانہ نہیں تراشا جا سکتا، جس نے شائستگی سے بات کرنی ہو وہ سرچ انجن سے بھی شائستہ انداز سے بات کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :