نیلم ،ایل اے 23حلقہ نیلم ون سے 16امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئے

جمعرات 16 جون 2016 22:52

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جون ۔2016ء)یل اے 23حلقہ نیلم ون سے وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید، سابق اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر، مفتی منصور الرحمان ،الحاج سردار گل خنداں ، میاں اخلاق الرسول ، عنائت علی قاسمی ایڈووکیٹ، عابد لون ، خواجہ سجاد ایڈووکیٹ، قاضی غلام سرور، میاں محمد آصف ایڈووکیٹ، نواز خان اعوان ، محمد اسرائیل قاضی، ارسل خان صدیقی، راجہ محمد یوسف ، سید نصیر حسین شاہ کاظمی ایڈوکیٹ، محمد الطاف شاہ سمیت16امیدواران اسمبلی نے ریٹرنگ آفیسر کے پاس اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ، ریٹرننگ آفیسر نیلم راجا محمد ریاض شفیع کے مطابق تمام امیدواروں نے مقررہ تاریخ اور مقررہ ٹائم کے اندر اپنے اپنے تصدیق ، و تائید کنندگان کے ہمراء کاغذات نامزدگی جمع کیئے جن کی چھان بین امیدوران ، یا ان کے نمائندگان اور تصدیق و تائید کنندگان کی موجودگی میں آج گیارہ بجے ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں کیئے جائیں گے ، حتمی لسٹ بھی آج ہی آویزا کی جائے گی۔

#