ایم پی اے جھل مگسی نوابزدہ میر طارق خان مگسی نے گنداواہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں،ملو ک شاہ بخاری

جمعرات 16 جون 2016 22:42

گنداواہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء ) درگاہ ایو ب شاہ بخاری کے سجادہ نشین سید ملو ک شاہ بخاری نے کہا ہے کہ ایم پی اے جھل مگسی نوابزدہ میر طارق خان مگسی نے گنداواہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔

(جاری ہے)

گنداواہ کے واٹر چینل جو آب سیاہ شہر کے لئے آتا ہے اس کے روٹ کی تبدیلی اور اسے پختہ کر نے کے لئے اپنا فنڈ دیکر کام شروع کروایا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے جبکہ گنداواہ شہر کی واٹر سپلائی کی تو سعی کر نے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ بھی عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کر لیا ہے ۔

جس کے لیئے ہم اپنے ایم پی اے جھل مگسی نوابزادہ میر طارق خان مگسی کے تہہ دل سے شکرگذار ہیں کہ انھوں نے گنداواہ کے عوام، زمینداروں کا جائیز مسلہ حل کر کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :