یوٹیلٹی اسٹورز پردئیے جانے والے1ارب 70کروڑ کے رمضان پیکیج کوپر لگ گئے ہیں، ڈاکٹر یونس دانش

جمعرات 16 جون 2016 22:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پردئیے جانے والے1ارب 70کروڑ کے رمضان پیکیج کوپر لگ گئے ہیں اشیاء خوردونوش آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، دال، چاول، گھی، چینی ،تیل ،کھجور سمیت بیس سے زائد بنیادی اشیاء نایاب ہیں، ذرخیرہ اندوزوں کی چاندی ہو گئی ہے، صارفین سستی اشیاء کے حصول کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کے چکر لگاتے رہے مگر افسوس سوائے خجل خواری کے کچھ حاصل نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کے دورے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا کہ اپریل سے دی جانے والی7ارب کی سبسڈی پر پہلے ہی ہاتھ صاف کئے جا چکا تھے رہی سہی کسررمضان پیکیج کے نام پر دی جانے والی ایک ارب ستر کروڑ کی رقم پرذخیراندوز خوب ہاتھ صاف کررہے ہیں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈائریکٹر آفس سے سستی اشیاء یوٹیلیٹی اسٹور پہنچنے کی بجائے ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں میں اتاری جانے لگیں ہیں جہاں سے اوپن مارکیٹ میں منہ مانگی قیمتوں پر وہ اشیاء بازار وں میں فروخت کی جارہی ہیں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کرپشن کے باعث غریب کا بچہ پھر بھوکا ہی رہے گا،انہوں نے کہا کہ نہ ملک میں کوئی حکومت ہے نہ حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے تیار ہیں کرپشن اور لوٹ بازار نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے پرائرز کنڑول کمیٹیاں اور کمشنر آفس فوٹو سیشن اور معمولی جرمانے کرکے غریب عوام کا لہو چوسنے والے گرانفراشوں کے سامنے بے بس ہیں یہی وجہ ہے کہ ان گرانفرشوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں ہر زور چند سو روپے کے جرمانے کی آڑ میں لاکھوں روپے کے لوٹ بازار لگ رہے ہیں،انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے فوری سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غریب روزہ داروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے ذخیرہ اندوزوں اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے کرپٹ عملہ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے یوٹیلیٹی اسٹورز کی سستی اشیاء جن دکانوں اور گوداموں کی زینت بنی ہوئی ہیں ان کرپٹ عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :