پاک سر زمین پر میلی نظر اور اپنا گندھا وجود رکھنے والوں کیلئے زمین تنگ کردینگے ‘ملک کے عوام سرحدوں کی حفاظت اور ملک دشمن طاقتوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ‘بھارت اور امریکہ پاک چین راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے سازشوں میں مشغول ہیں ‘افغانستان کسی کے بہکاوے میں آنے کی بجائے دوست اور دشمن میں تمیز پیدا کرے

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی سماجی و فلاحی رہنماؤں کے وفد سے بات چیت

جمعرات 16 جون 2016 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پر میلی نظر اور اپنا گندھا وجود رکھنے والوں کے لئے زمین تنگ کردینگے ،سامراجی طاقتیں پاکستان کو خوشحال پرامن اور ترقی یافتہ ملک نہیں دیکھنا چاہتی ،ملک کے عوام سرحدوں کی حفاظت اور ملک دشمن طاقتوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ،دہشتگردی کا ملک سے خاتمہ کرکے دم لینگے ضرب عضب آپریشن کو 20کروڑ عوام کی حمایت ہے،ضرب عضب ملک وسماج دشمنوں سے نجات کا راستہ ہے ، ملک کے دفاع وسلامتی کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کو سازشوں میں الجھانے کی کوشش کررہاہے ،بھارت اور امریکہ پاک چین راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے سازشوں میں مشغول ہیں ،امریکہ اور بھارت افغانستان کی سرحد سے حملے کروارہے ہیں ،پاکستان نے حملوں کا جواب دیا تو افغانستان برداشت نہیں کرسکے ،افغانستان کسی کے بہکاوے میں آنے کی بجائے دوست اور دشمن میں تمیز پیدا کرئے ،پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے ،پاکستان نے ہمیشہ معاملات کو حل کرنے کیلئے بات چیت کو ترجیع دی ہے ،ڈرون حملوں کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ،پاکستان کو ڈرون حملوں کے خلاف بہت پہلے ہی آواز اٹھانی چاہیے تھی دیر آئے درست آئے تو سہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر گلشن ،ملیر،شاہ فیصل کالونی سے آئے ہوئے سماجی وفلاحی رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کے امن کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ،دنیاکے امن کو نقصان پہنچانے والے ممالک کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :