پسند کی شادی کرنے پر عاشق پر تیزاب ڈالنے والی محبوبہ کو چار بچوں سمیت گرفتار کرلیا گیا

جمعرات 16 جون 2016 22:02

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) پسند کی شادی کرنے پر عاشق پر تیزاب ڈالنے والی محبوبہ کو چار بچوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف نشتر برن یونٹ میں داخل نوجوان صداقت کی حالت بدستور تشویشناک ہے ، تھانہ مخدوم رشید پولیس کی حراست میں موضع سنگھیڑا چاہ گھڑیالہ والہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون محبوبہ 40سالہ شمیم مائی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ شادی شدہ خاتون ہے اور اس کے چار کمسن بچے ہیں 25سالہ صداقت کا اس کے گھر آنا جانا تھا اور مجھے اپنے ساتھ شادی کرنے کا جھانسہ دے کر زیادتی بھی کرتا رہا جبکہ گذ شتہ سے پیوستہ شب صداقت ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کرداخل ہوا اور میرے ساتھ زیادتی کی پھر میری بجائے کسی اور سے شادی کر لی جس پر میں نے اس پر تیزاب پھینک دیا جبکہ دوسری طرف ذرائع کے مطابق صداقت کے شمیم مائی کے ساتھ گذشتہ تین سالوں سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے اور زیادتی کے دوران گھر والوں کے پتہ چلنے پر خاتون شمیم مائی نے نوجوان صداقت پر تیزاب پھینک دیا ۔

تھانہ مخدوم رشید پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :