قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں،عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہرصورت کیاجائیگا،ڈاکٹرراغب نعیمی

جمعرات 16 جون 2016 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء ) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے ۔ قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں،عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہرصورت کیاجائیگا،ریاست عقیدہ ختم نبوت کی آئینی حیثیت مشکوک کرنے والوں کے خلاف فی الفور کاروائی کرے۔قادیانی غیر مسلم ہیں،متنازعہ اور اشتعال انگیزپروگرام کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

نام نہاد اینکرحمزہ عباسی قادیانیت کے مسئلہ کو متنازع بنانے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں علماء کرام کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کامرکزی عقیدہ ہے ۔

(جاری ہے)

عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی حق اوردینی فریضہ ہے۔ فتنہ قادیانیت کے غیر مسلم ہونے پر پوری امت کا اجماع ہے۔

مذکورہ اینکرکی جانب سے یہ سوال اٹھا نا کہ ریاست قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دے سکتی ہے یا نہیں؟یہ حرکت ملک میں انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ کے تحت اس نام نہاد اینکر کیخلاف کا روائی کرے۔ انہوں نے کہاکہ زندگی کے آخری سانس تک منکرین ختم نبوت کاتعاقب جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :