وفاقی وزیر خزانہ کی حکام کو بجٹ پر پارلیمانی بحث کے دوران موصول مثبت تجاویز اور سفارشات کو بجٹ میں شامل کرنیکی ہدایت

جمعرات 16 جون 2016 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکام کو بجٹ پر پارلیمانی بحث کے دوران موصول مثبت تجاویز اور سفارشات کو بجٹ میں شامل کرنیکی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ2016-17کا مقصد ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت خزانہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بجٹ 2016-17پر پارلیمانی بحث کے دوران موصول مثبت تمام تجاویز اور سفارشات کو بجٹ میں شامل کرنے کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کا مقصد معیشت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔اسکے علاوہ بجٹ میں صنعتی اور ایگریکلچر سیکٹر کی ترقی کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔اجلاس میں بجٹ 2016-17 پر پارلیمانی بحث کے دوران موصول تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ اور چیئر مین ایف بی آر نے پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث کے بارے میں بریف کیا۔

متعلقہ عنوان :