چلڈرن ہسپتال لاہور اور فیصل آباد الائیڈ اسپتال کے بچہ وارڈ کے ایئر کنڈیشنر خراب، لواحقین کا احتجاج

جمعرات 16 جون 2016 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) لاہور کے چلڈرن ہسپتال اور فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے بچہ وارڈ کے ایئر کنڈیشنر جواب دے گئے،قیامت خیز گرمی میں مائیں بچوں کو ہاتھ والے پنکھوں سے ہوا دیتی رہیں، لاہور میں بچوں کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ائیر کنڈیشنرز خراب ہونے کے باعث زیر علاج ننھے مریض عذاب سے دوچار ہو گئے۔

صورتحال برداشت سے باہر ہوئی تو زیر علاج بچوں کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔ ادھر فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے بچہ وارڈ میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔ ایئرکنڈیشنرز نے جواب دیا تو زیر علاج بچوں کی ماں نے ہاتھوں میں پنکھے اٹھا لئے۔ بچہ وارڈ کے ایئر کنڈیشنر پندرہ روز سے خراب ہیں لیکن حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

متعلقہ عنوان :