تھراورمضافات میں الخیرفاؤنڈیشن کے مزید کنوؤں کی تکمیل

پانی ایک نایاب نعمت ہے اس کے بغیر زندگی کاتصور نہیں کیا جاسکتا،امام قاسم

جمعرات 16 جون 2016 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد کی خصوصی ہدایات پر تھر پارکر،بدین ،مٹھی ،نگرپارکر،کھوکھرپارکر،ڈھورونارو اس کے مضافات میں مزید سینکڑوں کنوؤں کی تکمیل کے بعدوہاں سے مقامی افراد کو میٹھے اورصاف پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ ان آبادیوں کے مقامی افراد کواپنے اپنے گھروں کے نزدیک پانی دستیاب ہوگااور یہ کنویں ان کے جانوروں کی پیاس بھی بجھائیں گے ۔

پانی کی دستیابی پرمقامی افراد کی خوشی دیدنی تھی۔ جبکہ ابھی مزیدکنویں تعمیر کئے جارہے ہیں اوراس سلسلہ میں مختلف آبادیوں میں کام جاری ہے۔ مستقبل میں مقامی افراد کی ضرورت کے مطابق مزید کنویں تعمیر کرنے کافیصلہ کیا جائے گا۔امام قاسم رشیداحمدنے الخیرفاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی ایک نایاب نعمت ہے اس کے بغیر زندگی کاتصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

الخیرفاؤنڈیشن کے رضاکار تھر پارکر،بدین ،مٹھی ،نگرپارکر،کھوکھرپارکر،ڈھورونارو کے مقامی افراد کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئی مہذب معاشرہ پانی یاخوارک کی قلت کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کامتحمل نہیں ہوسکتا۔کوئی ریاست تنہا مسائل کوشکست نہیں دے سکتی ،ثروت مندلوگ بھی عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے ریاست کی اصلاحات کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے اس کابھرپورساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :