وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی راشد حسین ربانی، وقار مہدی اور نجمی عالم کا میئرڈپٹی میئرکے انتخابات ملتوی کرنے پر اظہار تشویش

جمعرات 16 جون 2016 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی راشد حسین ربانی، وقار مہدی اور نجمی عالم نے بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر سمیت دیگر پوزیشنز پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دینے کے بعد اچانک اسے منسوخ کر دینے پر اپنے شدید تحفظات کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی نااہلی ثابت کر دی ہے اور اس اہم مسئلے پر خواہ مخواہ ایجی ٹیشن کی بنیاد فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے اندرونی معاملات کا بوجھ عوام پر نہ ڈالے جس سے صوبائی انتظامی معاملات متاثر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پہلے سوچنا چاہئے تھا کہ نئے اراکین کے منتخب ہونے کے بعد ہی میئر اور ڈپٹی میئر سمیت دیگر پوزیشنز پر انتخابات ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ جلد از جلد بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے عملی کردار کی خواہاں ہے۔ جس میں الیکشن کمیشن کی نااہلی کے باعث تاخیر ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :