Live Updates

جھوٹ اور الزام تراشی پی ٹی آئی کا منشور ہے،کیا خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ ہاؤس لنگر سے چلتا ہے؟

پنجاب حکومت کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری کا محمودالرشید کے بیان پرردعمل کا اظہار

جمعرات 16 جون 2016 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ جھوٹ اور الزام تراشی پی ٹی آئی کا منشور ہے۔ جمعرات کو سید زعیم حسین قادری نے محمود الرشید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمود الرشید غلط اعدادوشمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے لیڈر اسمبلی میں بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ محمود الرشید صاب کچھ خیبرپختونخوا وزیراعلی ہاؤس کے بارے میں فرمائیں۔کیا خیبرپختونخوا کا وزیراعلی ہاؤس لنگر سے چلتا ہے؟زعیم قادری نے کہا کہ شہباز شریف کے سرکاری دورہ لندن کے بارے میں بیان محض الزام ہے۔پی ٹی آئی دراصل مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی ایجنڈے سے گھبرا چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا گٹھ جوڑ دو منفی قوتوں کا ملاپ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات