انسانیت کی بلا امتیاز خدمت ہمارا مشن ہے ، مفتی یوسف قصوری

جمعرات 16 جون 2016 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ انسانیت کی بلا امتیاز خدمت ہمارا مشن ہے ، پاکستان کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ محبتیں بانٹیں جائیں،انھوں نے کہا کہ رمضان احساس کا مہینہ ہے ، سلفیہ ویلفئیر ٹرسٹ کی خدمات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے ، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے ۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں سلفیہ ویلفئیر ٹرسٹ کے تحت مستحقین میں راشن کی تقسیم کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے سید عامر نجیب ، سید اشرف قریشی ، ایم مزمل صدیقی ، شرافت حسین اثری اور حافظ شاہان احمد نے بھی خطاب کیا ۔ مفتی یوسف قصوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مذہبی جماعتیں فلاحی کاموں کے زریعے عوام سے قریب ہونے کی حکمت عملی اپنائیں ۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام کی حالت ابتر ہو چکی ہے اور حکومت اقدامات کا انتظام کرنے کے بجائے سیاسی و مذہبی جماعتیں خود آگے بڑھ کر عوام کی داد رسی کریں۔

متعلقہ عنوان :