سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے مالی ذمہ داری اور قرضے کی حد کے متعلق ترمیمی بل 2016 کی منظوری دے دی

جمعرات 16 جون 2016 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے مالی ذمہ داری اور قرضے کی حد کے متعلق ترمیمی بل 2016 کی منظوری دے دی۔جمعرات کو ء سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم ایچ مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مالی ذمہ داری اور قرضے کی حد کے متعلق ترمیمی بل 2016 کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔قائمہ کمیٹی نے بل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ترمیم کے ساتھ بل کی منظوری دے دی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز محمد محسن خان لغاری، مشاہد اﷲ خان کے علاوہ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود ، وزارت قانون کے حکام کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :