علامہ طاہرالقادری غیرملکی ایجنڈے پرپاکستان لوٹے ہیں‘ان کی پاکستان آمد کا مقصد امریکہ بھارت اورافغانستان کے اتحادکوتقویت پہنچاناہے تاکہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کیلئے مزید مسائل پیداکئے جاسکیں‘ وہ’’ ڈالر پھینک تماشا دیکھ‘‘کی پالیسی لے کرآئے ہیں
پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کا بیان
جمعرات 16 جون 2016 19:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ علامہ طاہرالقادری غیرملکی ایجنڈے پرپاکستان لوٹے ہیں،ان کی پاکستان آمد کا مقصد امریکہ بھارت اورافغانستان کے اتحادکوتقویت پہنچاناہے تاکہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کے لئے مزید مسائل پیداکئے جاسکیں۔
وہ’’ ڈالر پھینک تماشا دیکھ‘‘کی پالیسی لے کرآئے ہیں اوراس بارانہوں نے اسلام آبادکی بجائے لاہورکارخ کیا ہے جہاں وہ ماڈل ٹا?ن واقعہ میں شہیدہونے والوں کی آڑ میں احتجاج کرکے پنجاب کاامن تباہ اور صوبے کی غیرمعمولی ترقی روکنا چاہتے ہیں۔ جن شہدا کی یاد میں وہ فکرمندہورہے ہیں وہ انہیں پچھلے دو سال کیوں یاد نہیں آئے۔(جاری ہے)
لگتا ہے وہ لاشوں کا سودا کرنے آئے ہیں ، عوام لاشوں کے سوداگروں کو کوئی نیا کھیل تماشا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کینیڈین شہریت رکھتے ہیں،کسی غیرملکی کو حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان کی شہریت ترک کرنے کے بعد پاکستان میں دوبارہ آکر امن وامان کی صورت حال پیدا کرے اور عوام کو سڑکوں پرلانے کی سازشیں کرے۔ایسے جغادری ملا?ں کے خلاف سخت ترین کاروائی ہونی چاہئے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے لوگ دہری شہریت کی طرح دوغلے پن کا شکار ہیں ،یہ نہ ملک اور عوام کے خیرخواہ ہیں اور نہ اسلام ان کا مسئلہ ہے ،یہ صرف عوام کو بے وقوف بنا کراپنا الوسیدھا کرناجانتے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے کارکن ایسے فصلی بٹیروں کو قومی امنگوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔علی اکبرگجرنے کہا کہ دوسال پہلے تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے اسلام آباد میں دھرنا دیا جس سے قومی معیشت کو اربوں روپے کانقصان پہنچا اور اب پھر غیرملکی اشاروں پرملکی معیشت کو بربادکرنے کے لئے احتجاج اور دھرنے کی سیاست شروع کی جارہی ہے جو پارلیمانی نظام پرشب خون مارنے کے مترادف ہے،دو سال پہلے بھی ملک میں دھرنا سیاست ناکام ہوئی اب بھی یہ تماشاانشااﷲ کامیابی سے ہمکنارنہیں ہوگا،عوام سب ایجنٹوں کے چہروں سے بخوبی واقف ہیں وہ ان غیرملکی ایجنٹوں کو اپنے اتحاد کی طاقت سے مار بھٹائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.