قومی احتساب بیورو نیب نے بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت پولیس کے28 افسران کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس دئر کرنے کیلئے حتمی رپورٹ ہیڈ کوارٹر روانہ کردی

جمعرات 16 جون 2016 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) قومی احتساب بیورو نیب نے بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت پولیس کے28 افسران کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس دئر کرنے کے لئے حتمی رپورٹ ہیڈ کوارٹر روانہ کردی ہے،زرائع کے مطابق آئی جی سندھ ودیگر افسران کے خلاف پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں ناقص میٹریل سے تیار کردہ بکتر بند گاڑیوں اور دیگر آلات کی خریداری میں ڈیڑ ھ ارب روپے کی بدعنوانیاں کرنے پر گزشتہ چند ماہ سے تحقیقات جاری تھی،تحقیقات شروع ہوتے ہی آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو ان کے عہدے سے ھٹا کر سنئیر پولیس افسر اﷲ ڈینو خواجہ کو آئی جی سندھ مقرر کردیا گیا تھا،اﷲ ڈینو خواجہ اس پولیس کمیٹی میں بھی شامل تھے جس نے غلام حیدر جمالی ودیگر پولیس افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس میں کرپشن ثابت ہوئی تھی بعد ازاں معاملہ نیب کے حوالے کیا گیا جس میں بھی کرپشن ثابت ہوئی ،تحقیقات مکمل کرنے کے بعد سابق آئی جی سندھ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے رپورٹ ھیڈ کوارٹر چئیرمین نیب کو ارسال کردی گئی ہے اور منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :