ایڈمنسٹر یٹر کراچی لئیق احمداور دیگر اور دیگر افسران کا سلمان شاکر کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 16 جون 2016 18:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) ایڈمنسٹر یٹر کراچی لئیق احمد، میٹرو پولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی، مشیر مالیات ریحان خان، سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جاوید رحیم اور ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ کے ایم سی علی حسن ساجد نے سینئر ڈائریکٹر سلمان شاکرکی طویل علالت کے بعد وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے۔

سینئر ڈائریکٹر سلمان شاکر بدھ کی شام طویل علالت کے بعد 45برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، وہ دل کے عارضے اور شوگر جیسی بیماریوں کے خلاف کئی ماہ سے نبردآزما تھے۔ مرحوم بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بطور ڈائریکٹر پرنٹنگ پریس، ڈائریکٹر اسپورٹس کمپلیکس، ڈائریکٹر انکوائری اور ڈائریکٹر وہیکل ذمہ داریوں پر فائز رہے، سلمان شاکر کی نماز جنازہ جامع مسجد شرف آباد میں ادا کی گئی جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، سینئرڈائریکٹر بلال منظر، ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ صباح الاسلام، ڈائریکٹر بجٹ محمود بیگ، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد ،نجم الدین سکندر سمیت کے ایم سی کے سینئر افسران اور عزیز و اقارب نے شرکت کی بعدازاں انہیں عیسیٰ نگری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

سلمان شاکر کے انتقال پر کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تعزیتی اجلاس بعد نماز جمعہ 17 جون کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں کے ایم سی کے سینئر افسران اور دیگر افراد شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :