خیبرپختونخواصحت اور تعلیم کے میدان میں تمام صوبوں سے آگے ہے ،حلیم عادل شیخ
عمران خان کی ہدایت پرخیبرپختونخوا میں صحت اور تعلیم میں بہترین اصلاحات کی گئی،رہنما پاکستان تحریک انصاف
جمعرات 16 جون 2016 18:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ خیبرپختونخواصحت اور تعلیم کے میدان میں تمام صوبوں سے آگے ہے ۔خیبرپختونخوا کی حکومت نے صحت اور تعلیم میں بہترین اصلاحات کی ہیں جو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور خیبرپختونخواحکومت کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے،یورپ میں کارخانے لگانے اور فلیٹوں کو خریدنے والوں نے عوا م کوصحت اور تعلیم سے کوسوں دو ر کردیاہے ،حکومت کی حمایت بھی وہ ہی لوگ کررہے ہیں جن میں خود بہتر سو چھید ہیں مگر اب ہم سمجھتے ہیں کہ ٹووئٹرپرحکومت چلانے والوں کا اقتدار اب کچھ ہی دنوں کا مہمان ہے ۔
عادل ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہعوام اب دیکھے گی کہ کس طرح حکومت بچانے کے لیے ان کی اہم ملاقاتوں کاسلسلہ شروع ہونے والاہے کیونکہ حکمران اچھی طرح جان چکے ہیں کہ ان کے اقتدار کا ٹائم پیرئیڈ اب ختم ہونے والاہے ۔(جاری ہے)
ان لوگوں نے جان بوجھ کر عوام کی خدمت کرنے سے دوری اختیارکی حکومتوں کی کوئی مجبوریاں نہیں ہوا کرتی جس حکومت کے پاس ہر طرح کی سرکاری مشینر ی کا استعمال ہو،اور عوام پر لگائے گئے ٹیکسوں سے بھرے تھال موجود ہوں وہ لوگ کس طرح عوام کو بھوکا مارسکتے ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ عید کے بعد عوام اپنی مرضی سے سڑکوں پر نکلے گی چیئرمین عمران خان کے اشارے پر رمضان المبارک کا احترام کیا جارہاہے وگرنہ ان لوگوں کے مظالم تو حد سے باہر ہوچکے ہیں ۔ عوام میں تین سالوں سے خوف وہراس پھیلا ہواہے جو توقعات تھی وہ تو نوازلیگ کے اقتدار کے پہلے ہی سال دم توڑ چکی تھی اس پر مزید دوسالوں میں جو ان لوگوں نے عوام کو دربدر کیا اس کا حساب لیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.