ماہ مقدس رمضان المبارک بڑی رحمتو ں و برکتوں والا مہینہ ہے ، سنی تحریک

ہر فرد عزیزوں، رشتہ داروں کی مالی معاونت کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، شبیر احمد قادری

جمعرات 16 جون 2016 17:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء ) سنی تحریک بلوچستان علماء بورڈ کے رہنماعلامہ شبیراحمد قادری نے ڈیرہ مرادجمالی میں ذمہ دروان وکارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک بڑی رحمتو ں و برکتوں والا مہینہ ہے اس ماہ میں نفل کا ثواب فرض کے برابراور فرض کا ثواب 70گناہ کردیا جاتاہے نیز مومن نیکیو ں کا حریص ہونا ہے اور اس ببرکت ماہ میں ہر عمل کا ثواب 70گناہ زیادہ ملتا ہے اور اسی وجہ سے مسلمان صدقہ ،خیرات ،فطر اور نفلی صدقات کے علاوہ غریب لوگوں کی مالی امداد کرنے سے دلی تسکین ملتی ہے انہوں نے کہا کہ بعض نادان اپنے عزیزوں ،رشتے داروں کو بھول کر غیر وں اور لاتعلق لوگوں کو نوازہ جاتاہے جو کہ شرعی حوالے سے بھی درست نہیں نیز ماہ مقدس میں نام نہاد این جی اوز بھی رونما ہو کر عوام کو بے قوف بنانا شروع کردہتی ہیں اس سلسلے میں عوام الناس کو چاہیئے کہ وہ اچھی طرح جانچ پڑتال کرلیں کہ واقعی یہ ادارہ یا فرد یا این جی اوز صدقہ ،خیرات او ر نفلی صدقات کے مستحق ہیں ان سب سے زیادہ حق اپنے محلے داروں او ر عزیزوں ،رشتے داروں کا ہے ہرفرد کو چاہیئے کہ اپنے محلے میں مقیم غریب لوگوں ،عزیزوں اور رشتے داروں کی مالی معاونت کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے جبکہ یہی تعلیم علماء کرام ،مشائخ عظام ،سیاسی ،مذہبی ،سماجی افراد عام کرتے ہوئے اپنی آخرت بہتر بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :