نامور محقق ، دانشور اور شاعر ڈاکٹر اسلم فرخی کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

مرحوم نے شخصیت نگاری اور خاکہ نگاری میں ایک نمایاں پہچان بنائی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،ڈاکٹرعشرت العباد خان

جمعرات 16 جون 2016 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اردو کے نامور محقق ، دانشور اور شاعر ڈاکٹر اسلم فرخی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر سندھ نے مرحوم اسلم فرخی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خصوصاً شخصیت نگاری اور خاکہ نگاری میں ایک نمایاں پہچان بنائی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ اردو اداب کے لئے ڈاکٹر صاحب کی خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی کیونکہ وہ اردو ادب کا سرمایہ تھے اور ان کی وفات سے اردو ادب میں جو خلاء پیدا ہو ا ہے اسے پُر نہیں کیا جاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :