بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی کمی کے بحران نے ہارون آباد کے عوام بالخصوص روزہ داروں پر قیامت بر پاکر دی

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 17:01

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء) بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی کمی کے بحران نے ہارون آباد کے عوام بالخصوص روزہ داروں پر قیامت بر پاکر دی لوڈشیڈنگ کا طویل ترین دورانیہ روزہ داروں کے لیے اذیت ناک بن چکا ہے ہارون آباد میں دن کے اوقات میں ہیں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے ہے مگر اس پر عمل پیرا نہیں ہورہا ہے بلکہ دن کے اوقات میں بجلی کی فراہمی نہایت کم ہے اور دو گھنٹے بجلی بند رہنے کے بعد بمشکل ایک آدھ گھنٹہ بجلی ملتی ہے بجلی کے بند ہونے کے وقت پر سوفیصد عمل کیا جاتا ہے مگر بجلی نے فراہمی کے اوقات کی کوئی پابندی نہیں کی جاتی ہے مرکزی لائن سے فراہمی کے اوقات کی پابندی نہیں کی جاتی ہے مرکزی لائن سے بجلی کی بندش کا سلسلہ طویل سے طویل تر ہوتا جارہا ہے بجلی کی بندش کا شدید بحران ہارون آباد میں پانی کی فراہمی کے بحران کا موجب بن چکا ہے نہ بجلی آتی ہے اور نہ پانی ملتا ہے شہری شدید گرمی میں تڑپتے رہتے ہیں گھروں میں خواتین ،بوڑھے افراد مریضوں اور بچوں کی اذیت ناک حالت ناقابل بیان ہے روزہ داروں پر بھی تکلیف اور کرب کے سائے نظر آتے ہیں ہارون آباد کے شہری بالخصوص روزہ دارجھولیاں اٹھا اٹھا کر حکمرانوں کو بد دعائیں دیتے ہیں اور حکمرانوں کو ان کے عبرت ناک انجام کی دہائی دیتے ہیں شہریوں محمد اکمل ،شفیق خان ،محمد احمد ،زین علی ،ممتاز احمد ،ندیم خان ،شبیر علی ،اے ڈی چوہدری و دیگر نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بلندوبانگ دعوے کرنے اور میٹرو ٹرین اور اورنج ٹرین چلانے والے حکمران عوام کو اس صورت حال کا جواب دیں ۔

متعلقہ عنوان :