ترقی کی منزل پانے کے لئے تعلیمی ایمر جنسی کی نفاذ نا گزیر ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 17:00

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء)ترقی کی منزل پانے کے لئے تعلیمی ایمر جنسی کی نفاذ نا گزیر ہے ۔معاشرتی برائیوں کے سد باب اور مثبت تبدیلیوں کے لئے تعلیم کی اہمیت سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا۔جہالت کے اندھیروں ناسور بن کر انسانی معاشرے کو زنگ آلود کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔غیر سرکاری تنظیمیں (این جی او ز)دکھی انسانیت کے خدمت کے نظریئے سے ہٹ کر منافع بخش پراجیکٹس کو ترجیح دے رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی ہنگو کے سماجی شخصیت خانزادہ عبد المنعم خان بنگش نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے اس دوڑ میں تعلیم کے شعبے کو عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے ترقی کی منزل پانے کے لئے تعلیمی ایمر جنسی کی پالیسی کا اطلاق نا گزیر ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ صوبے بھر میں لاکھوں بچے تعلیمی اداروں میں پڑھنے کے بجائے چائلڈ لیبر اور غیر تعلیمی سرگرمیوں کا شکار ہو کرحصول تعلیم سے محرومی کے ساتھ ساتھ فوری معاشرے کے لئے باعث لمحہ فکریہ بن جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سالانہ بجٹ میں اربوں روپے تعلیمی اخراجات پر خرچ کرتی ہیں مگر اس کے باؤجودکوالٹی ایجوکیشن کا حصول نا ممکن ہونا قابل افسوس امر ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فقدان کے بنیادی وجہ غربت نہیں بلکہ تعلیم کے حوالے عوامی شعور کی کمی کا عنصر غائب ہو۔انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیں بھی محض منافع بخش پراجیکٹس کو ترجیح دے کر حقیقی معنوں میں انسانیت کے خدمت کی جذبے کے پالیسی سے ہٹ کر پروفیشنلزم کے سوچ کی پیروی پر گامزن ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی شعور اجاگر کرنے اور اگاہی پروگرام کے تحت تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے ٹھوس پالیسی مرتب کرے تاکہ لاکھوں بچوں کو معاشرے کا قیمتی اثاثہ بنایا جا سکے۔