ڈکیتی اورچوری کے تین واقعات میں نقدی

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 16:58

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء) ڈکیتی اورچوری کے تین واقعات میں نقدی، موٹر سائیکل موبائل اور طلائی زیورات چرا لئے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق چمن زار کالونی کارہائشی طالب علم رانا محمد یونس سے اسحاق وغیرہ دو افراد نے اسلحہ کے زور پر ا س سے نقدی اور موبائل چھین لئے نواحی چک 54ٹو ایل کے رہائشی آصف جاوید کی موٹر سائیکل حق بازار سے دو نامعلوم چور لے گئے قصبہ شاہ یکہ میں دلدار، محمد حسن اور مختار احمد موبائل فون اور طلائی کانٹے چر اکر لے گئے اور فہیم قادر اور اس کی بیوی رضیہ بی بی کو تشدد کانشانہ بنایا پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :