تحریک منہا ج القرآن انٹر نیشنل پاکستان کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہاکہ 17جون کا واقعہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن ملک میں ریاستی دہشت گردی کا منہ بو لتا ثبوت ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 16:58

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء) تحریک منہا ج القرآن انٹر نیشنل پاکستان کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہاکہ 17جون کا واقعہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن ملک میں ریاستی دہشت گردی کا منہ بو لتا ثبوت ہے بے گناہ خواتین اور حاملہ عورتوں اور مردوں ،بچوں بڑوں پرگولیاں چلانا اِنسانیت کی تزلیل ہے دوسال گزر جانے کے بعد آج بھی اُنکا خون موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے اِنصاف مانگ رہا ہے( چودہ خون کہاں ہے قانون )اِ ن خیالات کا اِ ظہار انہوں نے تحریک منہا ج القرآن اور پاکستا ن عوامی تحریک کے ضلعی عہدیداروں کے اِجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اِ س موقع پر ضلعی میر تحریک مرزا خالد محمود ،ضلعی ناظم چوہدری فرید احمد ،ضلعی انفار میشن سیکرٹری شیخ گلفام علی قادری ، سوشل میڈیا کے شعیب حسن ،سر گرم کارکن حافظ غلام محی الدین کے علاوہ قاری مظہر فرید بھی موجود تھے انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکو مت اگر اتنی اِنصاف پسند ہے تو جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کیوں نہیں پیش کرتے َ؟کیونکہ یہ خود اِس میں ملوث ہیں ہم نے ہمیشہ اِنصاف کی بات کی ہے اور ہمارا پور امن احتجاج ہے

متعلقہ عنوان :