اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی و سابق صدر اور مسلم لیگ ن کے راہنما فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) چودھری ارشد اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوا م کی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں میں داخل نہیں ہو سکتی

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 16:57

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء) اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی و سابق صدر اور مسلم لیگ ن کے راہنما فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) چودھری ارشد اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوا م کی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں میں داخل نہیں ہو سکتی اب چور دروازے سے حکومت پر قبضہ کی آرزو پال رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا چودھری ارشد اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کو عام انتخابات میں تما م سیاسی جماعتوں کو اپنی حیثیت کااندازہ ہوگیاہے اس کے بعد ملک کو طول و عرض جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے اس میں بھی ان کو عوام نے مسترد کر دیا جس سے اپوزیشن کوحالات کا پتہ چل گیا ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں اس لئے اب پانامہ لیکس او رکرپشن کی آڑ میں افراتفری اور انتشار پھیلا کر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس میں ان کو کامیابی نصیب نہ ہو گی

متعلقہ عنوان :